Contact Us

چیر پرسن پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن صاحبزادی وسیمہ عمر کا بورڈ افسران کے ہمراہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کا دورہ

Chairperson Punjab Board of Technical Education Sahibzadi Waseema Umar visits Board of Intermediate and Secondary Education Multan
چیر پرسن پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن صاحبزادی وسیمہ عمر اور چیئرمین سیکنڈری بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم کا اپنی ٹیم کے ہمراہ گروپ فوٹو

سسٹم اینالسٹ ملتان بورڈ نے کمپیوٹررایزڈ کوڈنگ سسٹم پر تفصیلی پریزنٹیشن دی ۔چیرپرسن فنی تعلیمی بورڈ نے ملتان بورڈ کی ٹیم کی محنت اور کارکردگی کو سراہا۔

 ملتان (  پریس ریلیز   ) چیر پرسن پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن صاحبزادی وسیمہ عمر کا بورڈ افسران کے ہمراہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کا دورہ ۔چیرمین سیکنڈری بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم اور انکی ٹیم نے گرم جوشی سے ویلکم کیا جس پر میڈم چیئرپرسن نے انکا شکریہ ادا کیا ۔دورے کا مقصد ملتان کے کمپیوٹررایزڈ کوڈنگ سسٹم سے آگاہی لیکر استفادہ  کرنا ہے۔فنی تعلیمی بورڈ پنجاب کی طرف سے میڈم چیئرپرسن کے علاوہ کنٹرولر امتحانات پروفیسر منور حسین ۔سسٹم اینالسٹ سیدہ فاطمہ اقبال ۔چیف سیکریسی آفیسر محمد اشفاق اور کمپیوٹر پروگرامر محمد عمر شامل تھے۔جبکہ سیکنڈری بورڈ ملتان کی طرف سے چیرمین کے علاؤہ سسٹم اینالسٹ قاضی مجیب الرحمٰن ۔ویب ڈویلپر باران خان ڈیٹا مینیجرعلی حسن۔جونیر پروگرامر حافظ اویس عارف اور جونیر پروگرامر محمد وسیم نے شرکت کی ۔سسٹم اینالسٹ ملتان بورڈ نے کمپیوٹررایزڈ کوڈنگ سسٹم پر تفصیلی پریزنٹیشن کی ۔چیرپرسن فنی تعلیمی بورڈ صاحبزادی وسیمہ عمر نے ملتان بورڈ کی ٹیم کی محنت اور کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹیکنالوجی سے ذیادہ سے ذیادہ فایدہ اٹھا کر ڈیجیٹیلایزیشن اور آن لائن سسٹم کا استعمال کرنا ہو گا اس سے نہ صرف شفافیت ہو گی بلکہ مطلوبہ ٹاسک کم وقت میں مکمل ہوں گے ۔میٹنگ کے اختتام پر انہوں نے چیئرمین سیکنڈری بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا 

مزید پڑھیں