چیئرپرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین کا دورہ احمدپور شرقیہ

انہوں نے محرم الحرام کےجلوس روٹس،مجالس عزا کے مقامات اور تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کا بھی دورہ کیا امن کمیٹی کے ممبران سمیت مجالس منتظمین سے بھی ملاقات کی
احمد پورشرقیہ : 3/ جولائی:چیئرپرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ حکومت پنجاب بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین ستارہئ امتیاز ملٹری نے احمد پورشرقیہ کے دورہ کے دوران محرم الحرام کے جلوس و مجالس عزا کے روٹس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے امن کمیٹی کے ممبران سمیت مجالس منتظمین سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے سکیورٹی،امام بارگاہوں کی صفائی اور روشنی کے انتظامات کومزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔
بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین ستارہئ امتیاز ملٹری نے اپنے دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمدپورشرقیہ کا بھی دورہ کیا اورہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ چیئرپرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ حکومت پنجاب بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین ستارہئ امتیاز ملٹری نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ادویات کا بھی جائزہ لیا۔انھوں نے ہسپتال میں صفائی کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیااور فوری اقدامات کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کومزید بہتر کیا جائے