Advertisements

چیئرپرسن بہاولپور نیشنل اتحاد مسز آسیہ کامل کی اپنے وفد کے ہمراہ پرنس بہاول عباس خان عباسی سے خصوصی ملاقات

Chairperson Bahawalpur National Ittehad Mrs. Asia Kamil Along with Her Delegation Holds Special Meeting with Prince Bahawal Abbas Khan Abbasi
Advertisements

اعادہ کیا گیا کہ پرنس بہاول خان عباسی کی قیادت میں صوبہ بہاول پور کی بحالی کے لیے تحریک کو ازسرنو منظم کیا جائے گا


بہاولپور (پ۔ر)    پرنس بہاول عباس خان عباسی  سے چیئرپرسن بہاولپور نیشنل اتحاد مسز آسیہ کامل نے اپنے وفد کے ہمراہ خصوصی اور تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سابق ریاست بہاول پور کے تاریخی پس منظر، صوبہ بہاول پور کی بحالی، انتظامی بنیادوں پر ملک میں نئے صوبوں کے قیام اور خطے کے عوام کے بنیادی حقوق کے حوالے سے مفصل تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisements

اس موقع پر اہم گفتگو کرتے ہوئے پرنس آف بہاول پور نواب بہاول خان عباسی نے کہا کہ ملک میں گڈ گورننس کے قیام اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی تشکیل اور صوبہ بہاول پور کی بحالی وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بہاول پور ماضی میں نہ صرف پاکستان بلکہ پورے برصغیر کی امیر ترین اور خود کفیل ترین ریاست رہی ہے، جس نے قیامِ پاکستان کے وقت نوزائیدہ مملکت کو نہ صرف معاشی سہارا دیا بلکہ اپنی فوج، خزانہ اور تمام وسائل پاکستان کی جھولی میں ڈال دیے۔

پرنس آف بہاول پور نے مزید کہا کہ ون یونٹ کے خاتمے کے وقت دیگر صوبوں کی طرح بہاول پور کی صوبائی حیثیت کو بحال نہ کرنا خطے کے عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف تھا۔ اگر آج انتظامی بنیادوں پر بہاول پور کی صوبائی حیثیت بحال کر دی جائے تو اس سے وسائل کا رخ مقامی ترقی کی جانب مڑے گا، روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے اور عام آدمی کے معیارِ زندگی میں واضح بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات اور وسائل کی نچلی سطح پر منتقلی ہی ملک کی یکجہتی اور معاشی استحکام کی ضامن ہے۔

ملاقات میں وفد کی سربراہ مسز آسیہ کامل اور شرکاء سینئر سیاسی و سماجی رہنما پروفیسر ڈاکٹر مدحت کامل حسین ، پروفیسر سید راشد بخاری، یوتھ رہنما سعد حسین ، مرکزی نائب صدر عوامی نیشنل پارٹی میڈم عابدہ خان ، سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل نسرین انور ، ڈاکٹر محمد اکرم و دیگر نے پرنس آف بہاول پور کے موقف کی مکمل تائید کی اور کہا کہ خطے کے عوام صوبے کی بحالی کے معاملے پر متحد ہیں۔ ملاقات کے دوران متفقہ اعادہ کیا گیا کہ پرنس آف بہاول پور نواب بہاول خان عباسی کی قیادت میں صوبہ بہاول پور کی بحالی کے لیے تحریک کو ازسرنو منظم کیا جائے گا اور ہر سطح پر خطے کے جائز آئینی و جمہوری حق کے لیے آواز بلند کی جائے گی۔ وفد نے نواب بہاول خان عباسی کے تاریخی کردار کو سراہتے ہوئے تحریک میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔