Advertisements

چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی معروف سماجی شخصیت ملک جاوید کھوکھر کے صاحبزادے کی دعوتِ ولیمہ میں شرکت

Chairman Syed Yousaf Raza Gillani
Advertisements

ملتان۔ 23 جون (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان کی معروف سماجی شخصیت ملک جاوید کھوکھر کے صاحبزادے کی دعوتِ ولیمہ میں شرکت کی۔سید یوسف رضا گیلانی نے دولہا سے ملاقات کی اور شادی کی مبارکباد دی۔انہوں نے دولہا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔دعوتِ ولیمہ میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے سید یوسف رضا گیلانی کا پُرتپاک استقبال کیا۔چیئرمین سینٹ نے تقریب میں موجود شرکاء سے مصافحہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔دعوت ولیمہ میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت معززینِ شہر اور کاروباری حضرات بھی شریک تھے۔

Advertisements