چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کا نام ای سی ایل میں شامل
Advertisements
اسلام آباد 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کا نام نیب کی سفارش پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا، 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں آج بشریٰ بی بی نیب ملیوڈی آفس پیش ہوئی تھیں۔
Advertisements
نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کو 11 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ فراہم کیا گیا، انہیں 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں 11 سوالوں کے جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔