ڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی ملاقات, سرگوشیاں
راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کے خلاف سائفرکیس کی جیل میں سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی پہلی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے کچھ دیر سرگوشیاں کیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے وکلا نے اڈیالہ جیل میں سہولیات سے متعلق کوئی شکایت نہیں کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی اپنی استدعا پر 9 اکتوبر تک سماعت ملتوی ہوئی، کمرہ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود سلاخوں کے پیچھے کرسی پر بیٹھے رہے، سماعت میں کمرہ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے درمیان سلاخیں حائل رہیں۔
پی ٹی آئی وکلاء کی چیئرمین پی ٹی آئی سے تھوڑی دیر بات چیت ہوئی، ہاتھ بھی ملایا، چیئرمین پی ٹی آئی بظاہر نارمل صورتحال میں نظر آرہے تھے، وزن کم لگ رہاتھا، اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی، پراسیکیوشن نے ان کیمرہ سماعت اور جلد ٹرائل کی درخواستیں دائر کیں۔