بلاول بھٹو زرداری کا حافظ حسین احمد مدنی کی اقامت گاہ پر مختصر قیام ظہرانہ میں ساگ پسند کیا امیدوار قومی اسمبلی نے بہاولپور کے سلگتے مسائل پیش کیے

سابق ریاست بہاولپور کے پاکستان پر بہت احسانات ہیں بہاولپور کے مسائل حل کرنا ہمارا فرض ہے ریاست بہاولپور نے اس وقت پاکستان کی مدد کی جب پاکستان کمزور تھا بلاول بھٹو زرداری کی گفتگو مخدوم سید احمد محمود ظفر وڑائچ ڈاکٹر عزیز قریشی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے
بہاول پور: بلاول بھٹوزرداری پیپلز پارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی این اے 168 بہاول پورحافظ حسین احمدمدنی کے گھرپہنچ گئے -حافظ حسین احمدمدنی نے انہیں بہاول پورکے مسائل بارے آگاہ کیا- بلاول نے لنچ میں ساگ شوق سے کھایا- تفصیل کے مطابق آج چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری بہاول پورمیں جلسہ عام سے خطاب کرنے پہنچے توانہوں نے حافظ حسین احمدامیدواراین اے 168 کے گھر واقع ماڈل ٹاؤن میں قیام کیا جہاں انہوں نے ایک گھنٹہ سے زائد وقت گزارا- حافظ حسین احمدمدنی نے اپنے چیرمین کی اپنی اقامت گاہ پر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ بلاول بھٹو کو بہاول پورکے سلگتے مسائل سے آگاہ جن میں سرفہرست بہاول پورتک موٹروے کاقیام ‘ آئی ٹی یونیورسٹی’ سیوریج کے لئے 6 ارب روپے ‘بے نظیرسپورٹ پروگرام کی تعدادکودوگناکرنا’ کسانوں کے لئے خصوصی پیکج’ہنرمندخواتین اورنوجوانوں کے لئے کاروبارکے لئے فنڈز کی فراہمی ‘300 یونٹ مفت بجلی کے لئے سولرپلیٹس کی فراہمی’ پانی سیوریج بے روزگاری مہنگائی تھے -چیرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ بہاول پورکے پاکستان پربہت سے احسانات ہیں ان مسائل کوحل کرناہمارافرض ہے بہاول پور ریاست نے اس وقت پاکستان کی مددکی جب پاکستان بہت کمزورتھا اس موقع پر نے حافظ حسین احمدمدنی نے اعزاز میں ظہرانہ کااہتمام کیا تھابلاول بھٹو نے لنچ میں ساگ شوق سے تناول کیا-پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سیّد احمدمحمود’ ظفروڑائچ’ ڈاکٹرعزیزقریشی اور دیگر سرکردہ رہنما بھی موجودتھے