القریش نے پاکستان آزاد کرانے میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا شاکر اسلم قریشی

چیئرمین جمعیت القریش پاکستان کا جناح ہال میں القریش برادری کی سالانہ تقریب سے خطاب, کراچی خان پور بہاولپور احمد پور شرقیہ کی سرکردہ شخصیات کی شرکت
احمدپورشرقیہ(نامہ نگار ) القریش نے پاکستان آزاد کرانے میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا اس قبیلے سے وابستہ افراد نے قوم کو پہچان دینے میں اپنا کردار ادا کیا تھا اس لئے آج قریشی برادری پاکستان میں ایک پہچان رکھتی ہے آج پاکستان بھر میں القریش قوم سے وابستہ لوگ ہر فورم پر بھرپور طریقے سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں قریشی برادری کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اعلی عہدوں پر فائز قریشی برادری کے لوگ برادری کا فخر ہے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور القریش برادری کو متحد کرنے اور فلاحی کاموں پر عمل کرنے والے وہ رہنما جو اس وقت اس دنیا میں نہیں ہیں ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت القریش پاکستان کے چیئرمین شاکر اسلم قریشی نے گزشتہ روز جناح ہال احمد پور شرقیہ میں القریش برادری کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت القریش کراچی خان پور بہاولپور احمد پور شرقیہ کے سرکردہ شخصیات و چیف آرگنائزر جمعیت القریش پاکستان وسابق سٹی ناظم خان پور محمد عبداللہ قریشی کراچی سے عبدالغفار قریشی شیخ اکرم قریشی لاہور سے شمس الدین قریشی مقامی رہنما و سرپرست ڈاکٹر شبیر احمد قریشی و عمر دین قریشی سابق سٹی ناظم احمد پور شرقیہ محمد قاسم قریشی جمعیت القریش کے رہنما محمد اسماعیل عرف لیلو قریشی صدر القریش احمد پور شرقیہ حاجی عبدالحفیظ قریشی اور القریش کراچی کے رہنما محمد شاہد قریشی عرف کمانڈو نے اپنے اپنے خطاب میں جمعیت القریش کے وہ اکابرین جو قریشی برادری کو متحد کرنے اور ان کے سماجی کاموں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیئرمین القریش محمد ادریس منصور قریشی، محمد عبداللہ قریشی ایڈووکیٹ، محمد ابراہیم قریشی، سیٹھ حفیظ قریشی مرحوم کراچی والے، اسلام الدین قریشی، فخر الدین قریشی، اور عبدالمجید قریشی چھتری والے کی خدمات برادری کے لئے کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہم آج بھی متحد ہو کر القریش برادری کا مقام پورے پاکستان میں لانا چاہتے ہیں القریش کی سالانہ تقریب میں عبدالعزیز قریشی، عبدالحق قریشی، محمد سلیم قریشی کنگ، محمد لطیف قریشی، محمد شفیق قریشی، حبیب الرحمن قریشی، محمد جنید قریشی اور محمد رشید قریشی کے علاوہ دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔