چیئرمین بلدیہ ملک عثمان رشید بوبک نے 7متوفی ملازمین کے ورثاء کو ملازمت کے تقرر نامے دئیے

بلدیہ احمد پور شرقیہ کے چیئرمین ملک عثمان رشید بوبک کے اعزاز میں دی گئی الوادعی پارٹی کے شرکاء کی تصویر‘کونسلرز ملک رشید احمد اور صدیق آثم بھی موجود ہیں۔
Advertisements
دفتر بلدیہ میں تقریب چیف افیسر اور کو نسلروں کی شرکت، ملازمین بلدیہ کی سکبدوش ہونے والے چیئرمین کے اعزاز میں الودعی پارٹی
احمد پور شرقیہ ( نمائندہ خصوصی ) بلدیہ احمد پور شرقیہ کے چیئرمین ملک عثمان رشید بو بک نے میو نسپل کمیٹی کے وفات پانے والے سات ملازمین کے ورثاء کو 17 اے کے تحت ملازمت کے تقرر نامے جاری کیے اس سلسلے میں دفتر بلدیہ میں سادہ تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف افیسر بلدیہ رائے محمد ظفر کونسلروں محمد آصف گوندل‘ملک رشید ارائیں اور میاں صدیق آثم کے علاوہ ملازمین بلدیہ نے بھی شرکت کی بعد ازاں بلدیہ کے ملازمین کی جانب سے چیئرمین بلدیہ ملک عثمان رشید بو بک کے اعزاز میں الوداعی پارٹی بھی دی گئی ملک عثمان رشید نے اپنی چیئرمین شپ کے دوران بلدیاتی امور نمٹانے میں بھر پور تعاون کرنے پر عمال بلدیہ سے اظہار تشکر کیا
Advertisements
