Advertisements

نامور شاعر، محقق اور نثر نگار محمد ساجد درانی قادری کی ادبی و علمی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب

Ceremony to pay tribute to Muhammad Sajid Durrani Qadri
Advertisements

احمد پور شرقیہ (تحصیل رپورٹر) ساجد درانی قادری کی ادبی خدمات ناقابلِ فراموش سرمایہ ہیں،  گزشتہ شب جناح ہال احمد پور شرقیہ میں نامور شاعر، محقق اور نثر نگار محمد ساجد درانی قادری کو ان کی ادبی و علمی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر نواز کاوش، نامور صحافی سعید خاور، عبدالباسط بھٹی، پروفیسر ڈاکٹر عصمت اللہ شاہ، ابوبکر انصاری، شاہد عالم شاہد، سید علی رضا کاظمی، حکیم طارق محمود چغتائی، شہزاد اسلم راجہ اور جمیل پروانہ نے کہا کہ ساجد درانی قادری کی ادبی خدمات احمد پور سمیت پورے خطہ کیلئے قابلِ تحسین اور لائقِ پزیرائی ہیں، انہوں نے اپنے شاعر استاد نقوی احمد پوری کی تین کتابیں    "نگارشات نقوی” ، "بولتا سورج” اور "پاکستانی ادب کے معمار”  تحقیق و تالیف و تحریر کر کے شائع کیا ہے۔ انہوں نے کہا ساجد درانی ایک سچا، کھرا، نفیس اور حساس انسان ہے، مقررین نے بتایا کہ معاشرے میں امن و امان کے قیام کیلئے نوجوان نسل کو کتاب کی طرف راغب اور فنونِ لطیفہ کو فروغ دیا جائے، عصر حاضر میں کتاب کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے، دریں اثناء شعراء کرام میں پروفیسر ڈاکٹر عاصم ثقلین درانی، تنویر سحر، غیور بخاری، منظر مدنی، جاوید احمد جاوید، عدیل بخاری، آذر بخاری، تحسین بخاری، شاہد یاسر، علی رضا دانش، یوسف عابد، مجید چاہل اور ملک نعیم نے اپنا اپنا کلام  پیش کیا، خاندان عباسیہ کے عظیم چشم و چراغ صاحبزادہ محمد ہلال عباسی نے ساجد درانی قادری کی دستار بندی کرائی اور سرائیکی اجرک بھی پہنائی، ادبی تنظیم "بزم نقوی” نے ادبی خدمات کے سلسلے میں "نقوی احمد پور ایوارڈ” دیا، تقریب میں علمی ادبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔