Contact Us

سبزی منڈی کے آڑھتیوں کی جانب سےمیاں گزین عباسی کے اعزاز میں تقریب

Ceremony in honor of Mian Gazian Abbasi

 احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) سابق ایم پی اے و رہنما پی ٹی آئی میاں گزین عباسی ، نے سبزی منڈی  کے آڑھتیوں کی  جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بطور ایم پی اے شہر اور   حلقہ  میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں۔ جن پر آج بھی  کام جاری ہے انہوں نے کہا ماضی میں  یہاں سے کامیاب ہونے والوں نے عوام سے صرف وعدے کئے جبکہ ہم نے عملی اقدامات سے عوام کی بھر پو رخدمت کی ہے اس مو قع پر سبز ی  منڈی کے صدر  ریاض احمد  عرف  راجو قریشی  ، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ارشد جاوید کمبو  ہ ، اور صد ر فرٹیلائزر اینڈ پیسٹی سائیڈ حاجی عبدالعزیز قریشی نے سبز ی منڈی میں ٹف ٹائل اور ترقیاتی کام کروانے پر میاں  گزین عباسی ، کو خراج تحسین پیش  کرتے ہوئے  کہا کہ سبز ی منڈی کے آڑھتی  میاں گزین عباسی، پر بھر پور اعتما د کرتے ہیں اور ان کا ا لیکشن میں بھر پور ساتھ  دیں گے۔  تقریب میں   نائب صدر عمر قریشی ، چوہد ری  امجد کمبوہ ، سرپرست اعلیٰ حاجی عبدالحمید بڈانی ، ملک عابد حسین ،  کے علا وہ آڑھتیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

مزید پڑھیں