حاصل پور کے نوجوان پوڈ کاسٹر و بانی آواز حق مرزا عامر شہزاد کی بابائے صحافت ذوالفقار علی قائم خان کے اعزاز میں تقریب
ذوالفقار علی قائم خانی نے مثبت صحافت کو فروغ دیا مرزا محمد عامر شہزاد نے ذوالفقار علی قائم خانی اسلم خلجی کو ایوارڈ و تعریفی سرٹیفکٹ دئیے
حاصل پور:حاصل پور کے معروف نوجوان پوڈ کاسٹر و بانی آواز حق مرزا عامر شہزاد نے سینئر صحافی ذوالفقار علی قائم خانی بابائے صحافت حاصل پور کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی اس موقع پر مرزا عامر شہزاد نے کہا کہ آوازحق کے پلیٹ فارم سے ایک سلسلہ شروع کیا ہے جس میں حاصل پور میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے افراد کے حوصلہ افزائی کے لیے ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کرکے ان کو ایوارڈ و تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا جاتا ہے اس سلسلہ میں آج کی تقریب میں صحافت میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پر بابائے صحافت ذوالفقار علی قائم خانی کو مدعو کیا گیا ہے صحافت میں ان کی خدمات اور کاوشیں روز روشن کی طرح عیاں ہیں انھوں نے مثبت صحافت کو فروغ دیا
ذوالفقار علی قائم خانی نے کہا کہ آج کی تقریب کا انعقاد قابل تحسین ہے اب المیہ یہ ہے کہ لوگ زندگی میں کسی کی خدمات صلاحیتوں کردار کی تعریف نہی کرتے بلکہ ان کی کردار کشی کرتے ہیں مرزا عامر شہزاد نے یہ تقریب منعقد کرکے یہ بتا دیا ہے کہ اگر کسی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا اس کی حوصلہ افزائی کرنی ہے تواس کی زندگی میں کرو انھوں نے کہا کہ صحافت کے چالیس سالہ دور میں صحافت کو عبادت سمجھ کر خدمت انسانیت اور مظلوم معصوم محکوم طبقہ کو انصاف کی فراہمی کے لیے کیا ہے ان کاضمیر مطمعن ہے میرے کردار پر کوئی شخص انگلی نہی اٹھا سکتا تقریب میں محمد نعیم یوشا رانا محمد شفیق ابراہیم حسان محمد قاسم غازی خنانہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے ذوالفقارعلی قائم خانی اسلم خلجی کے صحافتی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا بعد ازاں مرزا محمد عامر شہزاد نے ذوالفقار علی قائم خانی اسلم خلجی کو ایوارڈ و تعریفی سرٹیفکٹ دئیے

