Advertisements

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر ناصر حمیدکے 29ویں پبلک پالیسی اینڈ گورننس کورس کی تکمیل پر ریجنل انفارمیشن آفس میں پروقار تقریب کا انعقاد

"Ceremony held at Regional Information Office to celebrate Dr. Nasir Hameed's completion of 29th Public Policy and Governance Course"
Advertisements

ڈپٹی ڈائریکٹر نعمان مسعود خان کی قیادت میں افسران اور ملازمین نے پھولوں کے گلدستے پیش کرکے مبارکباد دی اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

بہاول پور: ( پریس ریلیز ) ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر ناصر حمید کے 29ویں پبلک پالیسی اینڈ گورننس (پی پی جی) کورس، مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی کامیاب تکمیل اور کورس کے دوران نمایاں کارکردگی پر ریجنل انفارمیشن آفس بہاولپور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں افسران اور ملازمین نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کرکے دلی مبارکباد دی اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز نعمان مسعود خان نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ناصر حمید کی جانب سے 29ویں پبلک پالیسی اینڈ گورننس کورس کی کامیاب تکمیل نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ محکمہ تعلقاتِ عامہ بہاولپور ڈویژن کے لیے بھی باعثِ فخر اعزاز ہے۔

Advertisements

انہوں نے کہا کہ اس کورس کے دوران نمایاں کارکردگی ڈاکٹر ناصر حمید کی پیشہ ورانہ قابلیت، قائدانہ صلاحیتوں، انتظامی بصیرت، محنت اور اعلیٰ معیارِ کا عملی ثبوت ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پبلک پالیسی اینڈ گورننس کورس اعلیٰ سرکاری افسران کی انتظامی استعداد، پالیسی سازی، فیصلہ سازی، قائدانہ صلاحیتوں اور جدید انتظامی امور سے متعلق مہارت میں اضافے کے لیے نہایت اہم تربیتی پروگرام سمجھا جاتا ہے۔ ڈاکٹر ناصر حمید کی اس کورس میں کامیابی اس بات کا اظہار ہے کہ وہ مستقبل میں مزید اعلیٰ انتظامی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر ناصر حمید نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کورس کے دوران حاصل ہونے والا علم، تجربات اور جدید انتظامی و پیشہ ورانہ مہارت عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور محکمہ تعلقاتِ عامہ کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے بروئے کار لائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے سے زیادہ عزم، دیانت داری اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے اور حکومت پنجاب کی عوام دوست پالیسیوں اور ترقیاتی اقدامات کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں استعمال کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 29ویں پبلک پالیسی اینڈ گورننس کورس کی کامیاب تکمیل ان کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے، جو انہیں مزید بڑی انتظامی ذمہ داریاں سنبھالنے اور محکمہ تعلقاتِ عامہ میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے نئی توانائی اور اعتماد فراہم کرے گا۔

تقریب میں ریاض حسین بھٹہ، زین محمود، کاشف خاکوانی، سید محمد معاذ، معروف ماہرِ تعلیم الیاس بلوچ اور ریجنل انفارمیشن آفس بہاول پور کے دیگر افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ شرکاء نے ڈاکٹر ناصر حمید کی آئندہ پیشہ ورانہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی صلاحیتوں، تجربے اور قائدانہ کردار سے محکمہ تعلقاتِ عامہ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز کی مزید ترقی اور نیک نامی میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ناصر حمید نے کورس کی کامیاب تکمیل کے بعد معمول کے مطابق اپنی سرکاری ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور ڈائریکٹر پبلک