Advertisements

سی او ہیلتھ رحیم یار خان ڈاکٹر ابرار حسین چیمہ کا آر ایچ سی ترنڈہ محمد پناہ اور مریم نواز ہیلتھ کلینک جن پور کا دورہ

CEO Health Rahim Yar Khan Dr. Abrar Hussain Cheema visits RHC Tranda Muhammad Panah and Maryam Nawaz Health Clinic Janpur
Advertisements

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لیاقت پور ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کے ہمراہ طبی سہولیات، عملے کی حاضری اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی صحت کی خدمات کا جائزہ لیا

جن پور (نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر سی او ہیلتھ رحیم یار خان ڈاکٹر ابرار حسین چیمہ نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لیاقت پور ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کے ہمراہ آر ایچ سی ترنڈہ محمد پناہ اور مریم نواز ہیلتھ کلینک جن پور کا دورہ کیا اور طبی سہولیات، عملے کی حاضری اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی صحت کی خدمات کا جائزہ لیا۔

Advertisements

اس موقع پر ڈاکٹر ابرار حسین چیمہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو معیاری علاج معالجے اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں فرائض کی ادائیگی میں غفلت اور علاج معالجے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، خلاف ورزی کے مرتکب عملے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر ڈاکٹر محمد واجد بلوچ ڈاکٹر علی ہاشمی فیاض احمد خان جتوئی علی حسن دشتی بھی موجود تھے۔