چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن رحیم یارخان ملک محمد عامر نے گورنمنٹ ہائی اسکول جن پور میں سولرائزیشن منصوبے کا افتتاح کیا

پرنسپل محمد طارق جمیل خان بلوچ نے کمیونٹی انگیجمنٹ کے زریعے اس منصوبے کو مکمل کرنے میں تعاون کرنے پر تمام افراد کا شکریہ ادا کیا
اللہ آباد(نامہ نگار)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی رحیم یارخان ملک محمد عامر نے گورنمنٹ ہائی اسکول جن پور میں کمیونٹی انگیجمنٹ کے زریعے مکمل ہونے والے 10 کلو واٹ سولرائزیشن منصوبے کا افتتاح ربن کاٹ کر کیا۔افتتاحی تقریب میں قاضی قادر بخش سابق ای ڈی او(تعلیم )ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ملک محمد الطاف عظیم ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خان پور، محمد ریاض بھٹہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل صادق آباد، ملک منیر احمد بھٹو،سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری محمد اکبر بڈانی،ملک محمد یعقوب،رانا محمد صفدر ، سکول کونسل کے اہم رکن جام شبیر حسین،تحصیل کوآرڈینیٹر سلیم آصف،ادارہ ہذا کے پرنسپل محمد طارق جمیل خان بلوچ اور دیگر معزز اساتذہ جن میں وائس پرنسپل آصف اقبال،جام زاہد اقبال ، عبدالحمید بھٹی ، محمد زبیر خان بھی موجود تھے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ملک محمد عامر نے اس موقع پر کہا کہ کمیونٹی انگیجمنٹ کے زریعے سے تعلیمی اداروں میں سولرائزیشن کا یہ قدم تعلیمی ماحول کو بہتر اور جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کی طرف ایک سنگِ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی کے استعمال سے نہ صرف بجلی کی بچت ہوگی بلکہ طلبہ کو بہتر سہولتیں میسر آئیں گی اور اساتذہ بھی تدریسی سرگرمیاں مزید آسانی سے انجام دے سکیں گے۔پرنسپل محمد طارق جمیل خان بلوچ نے اس اہم منصوبے پر کمیونٹی انگیجمنٹ کے تمام افراد جنہوں نے اس منصوبے کو مکمل کرنے پر تعاون کیا ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سولرائزیشن سے اسکول کے تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی اور بجلی کے مسائل حل ہوں گے۔تقریب میں شریک مہمانان گرامی نے بھی اس منصوبے کو تعلیمی اداروں کے لیے ایک خوش آئند قدم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔