Advertisements

نواب بہاول خان عباسی کو ہرانا احسان فراموشی ہر حکومت نے اس شریف خانوادے کے ساتھ ہمیشہ زیادتی کی مولانا حبیب الرحمن درخواستی

JUI Central Naib Amir Maulana Habibullah Darkhwasti expresses his solidarity with Prince Bahawal Abbas Khan Abbasi
احمد پور شرقیہ: جمیعت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر مولانا حبیب الرحمن درخواستی جمعیت کے مقامی رہنما حکیم محمد حسنین کی راشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران پرنس بہاول خان عباسی سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں
Advertisements

نواب بہاول خان عباسی کے خانوادے نے قیام پاکستان سے لے کر اب تک پاکستان کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں ہر الیکشن میں حکومت نے ان کو ہروانے کا جو وطیرہ اختیار کر رکھا ہے وہ قابل مذمت ہے مرکزی جمعیت علماء اسلام کے نائب امیر کا نواب بہاول خان عباسی سے اظہار یکجہتی

موجودہ الیکشن کمیشن نے متنازعہ رزلٹ جاری کر کے پورے الیکشن کے عمل کو مشکوک بنا دیا ہے الیکشن کمیشن اپنی کارکردگی صحیح طریقے سے انجام نہیں دے سکا جس پر الیکشن کمشنر کو مستفی ہو جانا چاہیے مولانا میاں محمد اجمل قادری سرپرست اعلی مرکزی جمعیت علماء اسلام نظریاتی

Advertisements

 احمد پور شرقیہ:( پریس ریلیز ) مرکزی جمعیت علماء اسلام کے نائب امیر مولانا حبیب الرحمن درخواستی گزشتہ شام حکیم محمد حسنین کے رہائش گاہ پر تشریف لائے اور حکیم محمد حسنین چوہان سے  ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے نواب بہاول خان عباسی سے اظہار یکجہتی کرتے   ہوئے صحافیوں سے کہا کہ نواب بہاول خان عباسی کو ہرانا احسان فراموشی ہے ہر حکومت نے اس شریف خانوادے کے ساتھ ہمیشہ زیادتی کی ہے اس خانوادے نے قیام پاکستان سے لے کر اب تک پاکستان کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں ہر الیکشن میں حکومت نے ان کو ہروانے کا جو وطیرہ اختیار کر رکھا ہے وہ قابل مذمت ہے اس موقع پر مولانا حبیب الرحمن نے صحافیوں سے کہا کہ الیکشن کمیشن منصفانہ الیکشن کرانے میں ناکام رہا ہے دنیا میں کہیں الیکشن کے دن انٹرنیٹ ٹیلی فون سروس بند نہیں ہوتی اور نہ ہی الیکشن رزلٹ لیٹ اناؤنس کیے جاتے ہیں یہ الیکشن کمیشن کے نااہلی ہے اور مکمل طور پر وہ ذمہ دار ہے اس موقع پر مولانا حبیب الرحمن درخواستی نے شہر کے علماء کرام کو اپنے مدرسے جامعہ عبداللہ ابن مسعود کے تبلیغی جلسے میں شرکت کرنے کی دعوت دی جو کہ تین دن خانپور میں جاری رہتا ہے اور تقریبا دو لاکھ کے قریب لوگ اس تبلیغی  اصلاحی جلسے میں شریک ہوتے ہیں اس موقع پر انہوں نے مرکزی جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے سرپرست اعلی مولانا میاں محمد اجمل قادری  سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ان کو اپنے حلقہ خانپور کی الیکشن کارکردگی پر بریفنگ دی اور ان کو جلسے میں خطاب کرنے کی دعوت دی اس موقع پر مولانا میاں محمد اجمل قادری نے جلسے میں انے کا عندیا دیا اور اس موقع پر حکیم محمد حسنین کو ہدایت کی کہ وہ نواب بہاول عباسی سے مل کر ان سے اظہار یکجہتی کریں اور ان کو ہر ممکن اپنے تعاون کا یقین بھی دلائیں اس موقع پر مولانا میاں محمد اجمل قادری نے کہا انے والی حکومت ناپائیدار ہوگی اور یہ حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گی موجودہ الیکشن کمیشن نے متنازعہ رزلٹ جاری کر کے پورے الیکشن کے عمل کو مشکوک بنا دیا ہے الیکشن کمیشن اپنی کارکردگی صحیح طریقے سے انجام نہیں دے سکا جس پر الیکشن کمشنر کو مستفی ہو جانا چاہیے