Advertisements

احمد پور شرقیہ تحفظ حرمین شریفین اور حوثی حملہ کے خلاف مرکزی مسلم لیگ اور مرکزی انجمن تاجران کی ریلی

Central Muslim League, Traders’ Association Hold Rally in Ahmadpur East to Express Support for Protection of Holy Sites and Condemn Houthi Attack
Advertisements

مکہ مسلمانوں کا گھر ہے اور اس عظیم گھر کی طرف میلی نگاہ اٹھنے والوں کو نست و نابود کر دیا جائے گا ہمیں فخر ہے کہ پاک فوج نے حرم شریف کی حفاظت کی ذمہ داری قبول کی

قاری محمد یعقوب شیخ, مولانا محمد احمد جالندھری, ڈی ایس پی چوہدری جاوید اختر , حاجی محمد ارشد راجپوت اور دیگر علماء کرام کا ریلی سے خطاب سعودی عرب سے اظہار یک جہتی

Advertisements


احمد پور شرقیہ( پ ر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ اور مرکزی انجمن تاجران احمد پور شرقیہ کے زیر اہتمام تحفظ حرمین شریفین اور حوثی حملہ کے خلاف ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں مذہبی جماعتوں کے قائدین اور طلباء مرکزی انجمن تاجران کہ صدور کالج و سکول کے طلباء دینی مدارس کے طلبہ اور سماجی کارکنان و صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی اندرون چوک جامع مسجد سے ہوتی ہوئی چوک منیر شہید تک اختتام پزید ہوئی

ریلی سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما پروفیسر قاری محمد یعقوب شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مکہ مسلمانوں کا گھر ہے اور اس عظیم گھر کی طرف میلی نگاہ اٹھنے والوں کو نست و نابود کر دیا جائے گا ہمیں فخر ہے کہ پاک فوج نے جو حرم شریف کی حفاظت کی ذمہ داری قبول کی ہے وہ پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے حوثی یہ مت سمجھیں کہ سعودی عرب تنہا ہے دنیا بھر کے مسلمان خانہ کعبہ کے تحفظ کے لیے متحد ہیں ریلی سے انٹرنیشنل ختم نبوت کے ضلعی امیر و ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی مولانا محمد احمد جالندھری ڈی ایس پی چوہدری جاوید اختر مرکزی انجمن تاجران کے صدر حاجی محمد ارشد راجپوت پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تحصیل سیکرٹری جنرل حافظ محمد زکریا جماعت اہلسنت پاکستان کے تحصیل امیر مہر سعید احمد سعیدی جمیعت اہل حدیث کے مرکزی ناظم اعلی بہاولپور مولانا محمد اشفاق سلفی مفتی شہر مفتی عبدالباسط سنی علماء کونسل کے ضلعی رہنما قاری عبدالمجید نون جمیعت اہل حدیث یوتھ فورس کے صدر مولانا عبدالشکور سماجی کارکن جان محمد چوھان انٹرنیشنل ختم نبوت کے رہنما مولانا سلیم اللہ جماعت اہل سنت کہ نوجوان رہنما صاحبزادہ محمد قاسم مہروی سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ متحد ہے حوثیوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے گئے ہیں اگرچہ رب تعالی اپنے گھر کی حفاظت خود فرما رہا ہے لیکن ہمیں چاہیے کہ ہم تحفظ حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر صرف مسلمان بن کر اللہ کے گھر کی حفاظت پر مامور ہو جائیں انہوں نے کہا کہ اگر ابابیل اللہ رب العزت کے گھر کی حفاظت کر سکتے ہیں تو ہم بطور مسلمان اپنا کردار بھی ادا کریں

ریلی میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما حافظ سیف اللہ صدر غلہ منڈی ملک محمد علیم محمد منصور قریشی چوہدری طاہر جمیل مفتی محمد ذیشان جالندھری مولانا مظہر الحق شیخ محمد وقاص صدر صرافہ ایسوسییشن محمد فہیم کھوکھر سنی علماء کونسل کے رہنما ملک محمد فاروق جوہیہ محمد اسلم راجپوت ماہر عبدالحمید محمد سلیم بندھانی سول سولجر مومنٹ کے تحصیل صدر لالہ محمد اسلم قریشی دفاع پاکستان زندہ باد مومنٹ کے تحصیل صدر محمد ارشاد فوجی احمد پور سنوارو تحریک کے ایگزیکٹو ممبر ملک سمیع الرحمان مولانا محمد عمر فاروق قریشی جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران افتاب خان ڈاھر صدر انجمن کراکری اسوسییشن و ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی محمد ایوب شیخ حافظ محمد بلال فیاض محمد زبیر سلیمی محمد جاوید صدیقی صدر انجمن تاجران ٹھیلا ایسوسییشن شیخ عتیق الرحمن صدر میڈیا کلب شیخ عزیز الرحمن صدر پریس کلب راشد عزیز ہاشمی جماعت اہلسنت کے سٹی صدر شیخ محمد شاہد عطاری موبائل مارکیٹ ایسوسییشن کے رہنما محمد وسیم قریشی محمد لقمان سیال اکاخیل پختون اتحاد کے رہنما و سابق کونسلر سردار طالب خان اکاخیل ڈاکٹر عبدالماجد بھٹی محمد اکرم جوہیہ محمد خالد یزدانی سید علی رضا کاظمی صدر چوک منیر شہید محمد یوسف غنی قریشی جماعت اہلسنت جامعہ مسجد لاری اڈا سے حافظ عبدالجبار ایم اے مجید چائل مختیار احمد ملک حاجی شبیر زرگر سمیت مدارس سکول و کالج کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کی شرکا نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے