مرکزی میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے صدر افتخار احمد علوی نے میلاد مصطفیٰ کمیٹی سمہ سٹہ کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا
سید نثار الحق شاہ سرپرست،شیخ محمد اسماعیل جنرل سیکرٹری،محمد نعیم عباسی جوائنٹ سیکرٹری،غلام حسن قریشی سیکرٹری اطلاعات اور حافظ محمد عمران عطاری فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے
سمہ سٹہ ( نامہ نگار ) مرکزی میلاد مصطفیٰ کمیٹی سمہ سٹہ کے خصوصی اجلاس میں نئے عہدیداران کی نامزدگی کا اعلان کر دیا گیا اجلاس کا آغاز اللہ تعالیٰ کے پاک بابرکت نام تلاوتِ قرآن پاک سے کیا بارگاہ رسالت مآب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کیا گیا
صدر مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی سمہ سٹہ حاجی افتخار احمد علوی نے تمام عہدیداران کا اعلان کیا جس کیمطابق سرپرست سید نثار الحق شاہ نائب صدور محمد اختر قریشی ملک محمد زبیر آرائیں بھٹہ خشت سید محمد عیدو شاہ ( سابق نائب ناظم ) سید محمد طارق شاہ (سابق کونسلر) پیر طریقت میاں تنویر احمد محبوبی شیخ محمد اسماعیل جنرل سیکرٹری محمد عمران فریدی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سینئر صحافی محمد نعیم عباسی جوائنٹ سیکریٹری غلام حسن قریشی سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد عمران عطاری فنانس سیکرٹری چوہدری محمد اکرم منتخب ہوئے
ارکان مجلس عاملہ میں سید وقار الحق شاہ پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد نعیم ( چائلڈ سپیشلسٹ چوہدری محمد ظفر ( سابق کونسلر ) گل محمد جامع مسجد گرین شاپ وقار احمد علوی محمد شکیل نیازی داؤد خان نیازی شاہد علی خان ملک محمد طارق آرائیں فرزند علی زیدی محمد عاشق قریشی ڈاکٹر محمد نعیم عباسی جامع مسجد غوثیہ بستی کچی واہ محمد ناصر بیکرز اینڈ پان شاپ محمد رمضان زرگر احمد اے ڈی خان محمد اظہر عطاری منتخب ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریبات نہایت مذہبی عقیدت و احترام سے منعقد کی جائینگی بارہ ربیع الاول کے جلوس میں باوضو ہو کر کثرت سے ذکر الٰہی اور درودشریف کا ورد کرتے ہوئے شریک ہوں گے جسمیں اہلیان سمہ سٹہ وگردونواح کے عشاق رسول بھرپور شرکت اپنی عقیدت و خوشی کا اظہار کرینگے اور پورے ماہ ربیع الاول شریف میں تمام مساجد گھروں اور چوکوں کی تقریبات میں شرکت کو یقینی بنائنگے

