مرکزی جمعیت اہل حدیث شعبہ خدمت خلق مولانا حافظ منظور الہی کی تحصیل احمد پور شرقیہ آمد
تحصیل بھر سے علماء کرام , آئمہ کرام اور جماعت کے ورکرز سے جامع مسجد تقوی اہل حدیث لاری اڈا احمد پورشرقیہ میں ملاقات کی
احمد پور شرقیہ ( نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث شعبہ خدمت خلق مولانا حافظ منظور الہی کی تحصیل احمد پور شرقیہ آمد, تحصیل بھر سے علماء کرام ,ہ آئمہ کرام اور جماعت کے ورکرز سے جامع مسجد تقوی اہل حدیث لاری اڈا احمد پورشرقیہ میں ملاقات کی اس دوران انہوں نے کہا کہ اہل حدیث کے دو اصول اطیع اللہ و اطیع الرسول اسی منہج کو جو علماء کرام لوگوں تک پہنچا کر اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کر رہے ہیں اور کہا مرکزی جمعیت اہل حدیث اپنے علمائے کرام ائمہ کرام اور ورکرز کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی
مولانا محمد اشفاق سلفی ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع بہاولپور نے اپنے مرکزی قائدین پروفیسر سنیٹر علامہ ساجد میر امیراور ڈاکٹر علامہ سنیٹر حافظ عبدالکریم ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان پر اعتماد کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جنہوں نے ہمارے ضلع بہاولپور کے علماء کرام اور جماعت کے ورکرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے گفٹ پیک پہنچائے اس موقع پر صدر اہلحدیث یوتھ فورس مولانا عبدالشکور۔مولانا حمید اللہ خان عزیز ۔ پروفیسر حکیم عبدالمنان ۔مولانا سیف الرحمان گل ۔حذیفہ رحمان ۔قاری مجیب الرحمن ۔قاری محمد عبداللہ عامر ۔مولانا سجاد احمد ۔قاری ولید معظم ہاشمی ۔مولانا محمد رفیق ارشد ۔انعام الرحمن سلفی ۔قاری نصیر ۔مولانا غلام اکبر ۔حکیم محمد یونس ۔مولانا محمد صادق ۔محمد عثمان فوجی ۔بشیر احمد مغل سمیت تحصیل بھر سے علماء کرام ائمہ کرام اور ورکرز موجود تھے اور تمام نے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے قائدین اور مولانا حافظ منظور الہی کا شکریہ ادا کیا