میرے پینل کے امیدواروں کو ووٹ دیں اور پھر آپ ہم سے بھرپور کام لیں طارق بشیر چیمہ
مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا موضع بکھو عاربی میں ملک ظفر گڈولہ, عبدالرزاق گڈولہ اور بزنس مین محمد شفیع انجم کی میزبانی میں منعقدہ اپنے پہلے پاور شو سے خطاب
پاور شو سے حلقہ این اے 165 سے ایم این اے کے امیدوار چوہدری ولی داد چیمہ اور پی پی 248 سے امیدوار صوبائی اسمبلی حسن عسکری شیخ کا بھی خطاب
سید جمیل شاہ بخاری ، نزیر احمد ، رئیس ارشد مصطفیٰ ، رئیس محمد اسلم نمبر دار مڈ رشید ، ملک بابر عاربی نمبر دار موضع بکھو عاربی ، محمد اعظم بھٹی ، حاجی امجد بلوچ و دیگر کا طارق بشیر چیمہ گروپ کی بھرپور حمایت کا اعلان
چنی گوٹھ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری جنرل چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ووٹ کی قدر و قیمت ہونی چاہیئے اور ووٹر کا احترام ہونا چاہئے ، میں نے کبھی بھی اپنے ووٹروں سے جھوٹے وعدے نہیں کئے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع بکھو عاربی مڈ رشید میں ملک عبدالرزاق گڈولہ ، ملک ظفر گڈولہ اور بزنس مین محمد شفیع انجم کی میزبانی میں منعقدہ اپنے پہلے پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ میں الیکشن سے قبل آپ سے کوئی وعدہ نہیں کروں گا آپ میرے پینل کے امیدواروں کو بھرپور ووٹ دیں اور پھر آپ ہم سے بھرپور کام لیں ، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے قانگوئ چنی گوٹھ اور کلاب میرے حلقے میں شامل کر دیں ہیں اور جب میں اس علاقے میں آیا ہوں تو میرا دل خون کے آنسوں رو رہا ہے کہ یہ علاقے مسائلستان بنے ہوئے ہیں یہاں پر نہ سڑکیں ہیں اور نہ ہی فصلوں کے لئے کوئی پانی کے وسائل ہیں ، نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں اٹھائے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں مگر ان کو کوئی روزگار فراہم کرنے کے لئے تیار نہیں ، انہوں نے کہا کہ آپ بھی پاکستان کے باشندے ہیں جتنا حق وسائل پر لاہور ، اسلام آباد اور یزمان والوں کا ہے اتنا حق ہی آپ کا ہے ، انہوں نے کہا کہ آپ انتخابات میں اچھے لوگوں کا چناؤ کریں، اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کے حصے کا فنڈ آپ کے علاقے میں ہی لگے گا ، پاور شو سے حلقہ این اے 165 سے ایم این اے کے امیدوار چوہدری ولی داد چیمہ اور پی پی 248 سے امیدوار صوبائی اسمبلی حسن عسکری شیخ نے بھی خطاب کیا ، قبل ازیں سید جمیل شاہ بخاری ، نزیر احمد ، رئیس ارشد مصطفیٰ ، رئیس محمد اسلم نمبر دار مڈ رشید ، ملک بابر عاربی نمبر دار موضع بکھو عاربی ، محمد اعظم بھٹی ، حاجی امجد بلوچ و دیگر نے خطاب کیا اور چوہدری طارق بشیر چیمہ گروپ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ، قبل ازیں چوہدری طارق بشیر چیمہ ، چوہدری ولی داد چیمہ اور حسن عسکری شیخ سابق ناظم مہر شوکت یار ، حاجی محمد اعظم بھٹی ، جہان پور میں سید غلام محمد شاہ ، سید جمیل شاہ ، رئیس جمیل ڈاہا کے ڈیروں پر کارنر میٹنگز سے بھی خطاب کیا ، بعد ازاں انہوں نے چنی گوٹھ میں سابق وائس چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ چوہدری محمد خالد گجر ، سابق چیئرمین یونین کونسل مہند ملک راشد محمود نائچ اور سابق وائس چیئرمین یونین کونسل راجڑہو ملک پرویز اختر رڈ کے پاس بھی گئے جہاں پر انہوں نے کارنر میٹنگز سے خطاب کیا وہاں پر درجنوں برادریوں کے سرکردہ افراد نے ان کے پینل کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ، چوہدری طارق بشیر چیمہ نے تحصیل صدر مسلم لیگ ق احمد پور شرقیہ میاں عبد الماجد مہند اور سابق جنرل سیکریٹری بار میاں عبدالمنعم مہند سے بھی ملاقات کی ۔اس موقع پر سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق ، سابق چیئرمین یونین کونسل راجڑہو یاسر سلیم شیخ ، زمیندار اعلیٰ اسد شیخ سمیت درجنوں کونسلر اور عمائدین علاقہ ان کے ہمراہ تھ