طارق بشیر چیمہ کی حسن عسکری شیخ کے ہمراہ امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی سے ملاقات

پرنس بہاول عباس خان عباسی صاحبزادہ محمد عمر داؤد خان عباسی اور صاحبزادہ محمد گزین عباسی بھی اس ملاقات میں موجود تھے این اے 165 یزمان اور احمد پور شرقیہ کی انتخابی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا
نواب صلاح الدین عباسی میرے محسن ہیں جنہوں نے گزشتہ دوعام انتخابات میں میری سپورٹ کی تھی مجھے توقع ہے کہ آٹھ فروری کے انتخابات میں بھی وہ میری مخالفت نہیں کریں گے چوہدری طارق بشیر چیمہ کی گفتگو
اٹھ فروری کے انتخابات میں ضلع بہاولپور کے کسی حلقے میں کسی کی حمایت یا مخالفت نہیں کر رہا صرف اپنے صاحبزادے پرنس بہاول خان عباسی کی انتخابی کامیابی کے لیے صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں قومی حلقہ این سے166کی شخصیات سے ملاقاتیں کر رہا ہوں امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کا اظہار خیال
ڈیرہ نواب صاحب (نمائندہ خصوصی) سابق وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے سیکرٹری جنرل چوہدری طارق بشیر چیمہ امیدوار قومی اسمبلی این اے 165 یزمان نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 248 کے مسلم لیگ قائد اعظم کے امیدوار حسن عسکری شیخ کے ہمراہ صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی سے ملاقات کی- ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی امیدوار قومی اسمبلی این اے 166،صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی اُمیدوار امیدوار پی پی 249 احمد پور شرقیہ اور صاحبزادہ محمد عمر داؤد خان عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے
اس ملاقات میں این اے 165 یزمان کی قومی و صوبائی نشستوں کے علاوہ احمد پور شرقیہ کی انتخابی صورتحال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا -چوہدری طارق بشیر چیمہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی ان کے محسن ہیں جنہوں نے گزشتہ دو عام انتخابات میں ان کی سپورٹ کی تھی اور انہوں نے ہر موقع پر اس کا کھلم کھلا اعتراف بھی کیا ہے- انہوں نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ نواب صلاح الدین عباسی آٹھ فروری کے عام انتخابات میں انہیں مایوس نہیں کریں گے اور ان کی مخالفت نہیں کریں گے- امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2024 کے عام انتخابات میں صرف اپنے صاحبزادے پرنس بہاول عباس خان عباسی کی انتخابی کامیابی کو فوکس کیے ہوئے ہیں اور وہ حلقہ این کے 166 کی مختلف شخصیات سے صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں ملاقاتیں کر رہے ہیں ضلع بہاولپور کے دوسرے علاقے میں وہ کسی کی حمایت یا مخالفت نہیں کر رہے کیونکہ ریاستی پنجابی اور مہاجرین سب انکے لیے برابر اور محترم ہیں یہ وہ پالیسی ہے جو میرے دادا محترم نواب جنرل سر صادق محمّد خان عباسی نے قیام پاکستان سے قبل بنائی تھی جسکے تحت انہوں نے مہاجرین اور آبادکاروں کو اپنی ریاست بہاولپور میں آباد کیا اور انہیں ہر قسم کی سہولیات مہیا کیں