Advertisements

جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی پیر خالد سلطان پنجاب کے امیر پیر سید خلیل الرحمن شاہ کا حاصل پور کا دورہ

Central Chief Organizer of Jamiat AhleSunnat Pakistan, Pir Khalid Sultan and Punjab President Pir Syed KhalilurRehman Shah visit Hasilpur.
Advertisements

قائدین اہلسنت کا پرتپاک استقبال کیا گیا جامع مسجد گلزار مدینہ میں مختصر تقریب منعقد ہوئی ناظم اعلی جماعت اہلسنت حاصل پور ذوالفقار علی قائم خانی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا


حاصل پور : جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی پیر خالد سلطان صوبہ پنجاب کے امیر پیر سید خلیل الرحمن شاہ صوبائی نائب ناظم اعلی قاری عبدالرحیم سعیدی و دیگر اکابرین نے حاصل پور کا دورہ کیا جامع مسجد گلزار مدینہ ختم نبوت چوک پہنچنے پر قائدین اہلسنت کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور جامع مسجد گلزار مدینہ میں مختصر تقریب منعقد ہوئی ناظم اعلی جماعت اہلسنت حاصل پور ذوالفقار علی قائم خانی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا  بعد ازاں ان کو ریلی کے ساتھ مدرسہ جامعۃ الفردوس لایا گیا جہاں انھوں نے معروف عالم دین مفتی بشیر احمد فردوسی کے وصال پر ان کے صاحبزادے محمد حسن فردوسی الازہری سے اظہار تعزیت کیا

Advertisements

تعزیتی تقریب سے پیر خالد سلطان پیر سید خلیل الرحمن شاہ قاری عبدالرحیم سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفتی بشیر احمد فردوسی عظیم عالم دین اور علم کا منبع تھے ایک عالم دین کی وفات سے ان کی کمی کبھی پوری نہی ہو سکتی ملک کے کونے کونے میں ان کے شاگرد دین کی خدمت میں مصروف ہیں علمائے دین انبیا کے وارث ہیں مفتی بشیر احمد فردوسی نے ساری عمر دین کی خدمت اور مسلک اہلسنت کی ترویج میں گزاری ان کی دینی خدمات کو کبھی فراموش نہی کیا جاسکے گا قائدین اہلسنت نے مفتی بشیر احمد فردوسی کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی