Advertisements

مرکزی چیئرمین جے آئی کسان بورڈ جام حضور بخش لاڑ کی پرنس بہاول خان عباسی سے اپنے تحریکی ساتھیوں کے ہمراہ ملاقات

Central Chairman JI Kisan Board Jam Hazoor Bakhsh Lar Meets Prince Bahawal Khan Abbasi Along with His Movement Colleagues
Advertisements

بہاولپور کے تمام باسی زبان، برادری اور کمیونٹی سے بالاتر ہو کر اس جدوجہد میں متحد ہوں گے ہمارا واحد ایجنڈا صوبہ بہاولپور کی بحالی ہے پرنس بہاول خان عباسی

چنی گوٹھ (نامہ نگار) مرکزی چیئرمین جے آئی کسان بورڈ پاکستان و چیئرمین تحریکِ صوبہ بہاولپور جام حضور بخش لاڑ نے صادق گڑھ پیلس میں پرنس بہاول خان عباسی سے اپنے تحریکی ساتھیوں کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں تحریکِ صوبہ بہاولپور کی جدوجہد کو موجودہ حالات کے تناظر میں مزید منظم اور تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر پرنس بہاول خان عباسی نے تحریک کی سرپرستی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبہ بہاولپور کی بحالی کے لیے جدوجہد میں کوئی سیاسی عنصر شامل نہیں ہوگا، ہمارا واحد ایجنڈا صوبہ بہاولپور کی بحالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہاولپور کے تمام باسی زبان، برادری اور کمیونٹی سے بالاتر ہو کر اس جدوجہد میں متحد ہوں گے۔پرنس بہاول خان عباسی نے کہا کہ وہ عوامی اعتماد حاصل کرنے کے لیے بہاولپور کے تینوں اضلاع کا دورہ کریں گے اور تحریک سے وابستہ تمام لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ہفتے بہاولپور میں بڑی پریس کانفرنس کے ذریعے تحریک کے آئندہ پروگرام اور لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ملاقات میں ڈاکٹر جام خالد سعید، عباس کلیار، آسیہ کامل، فیاض خان بلوچ، خالد سیف اللہ، مہر محمد اکرم، محمد ندیم سمیت دیگر تحریکی رہنما اور کارکنان موجود تھے۔

Advertisements