مرکزی جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی امیر مولانا میاں محمد اجمل قادری نے نواب بہاول خان عباسی کی حمایت کا اعلان کر دیا

احمد پور شرقیہ کے تمام مریدین متعلقین اور جماعتی احباب نواب بہاول خان عباسی کو ووٹ دیں اور ان کو اس الیکشن میں کامیاب کروائیں احمد پور شرقیہ میں اپنے نمائندے حکیم محمد حسنین چوہان کو ٹیلی فون پر ہدایت
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) مرکزی جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی سربراہ امیر مولانا میاں محمد اجمل قادری نے این اے 166 پر ازاد امیدوار نواب بہاول خان عباسی کی حمایت کا اعلان کر دیا احمد پور شرقیہ میں اپنے نمائندے حکیم محمد حسنین چوہان کو ٹیلی فون گفتگو کرتے ہوئے پر انہوں نے ہدایت کی کہ احمد پور شرقیہ کے تمام مریدین متعلقین اور جماعتی احباب نواب بہاول خان عباسی کو ووٹ دیں اور ان کو اس الیکشن میں کامیاب کروائیں اس موقع پر مولانا میاں محمد اجمل قادری نے کہا وہ اپنے حلقہ انتخاب بہاول نگر میں مصروف ہیں وقت کی کمی کے باعث نواب صلاح الدین عباسی کی دعوت پر ان کی عیادت کے لیے اور ان سے ملنے کے لیے صادق گڑھ پیلس انے سے قاصر ہیں مگر وہ کوشش کریں گے کہ ایک ادھ دن میں نواب صلاح الدین عباسی سے صادق گڑھ پیلس میں ملاقات کر لیں اس موقع پر مولانا اجمل قادری نے کہا ریاست بہاولپور کے عباسی حکمرانوں سے ہمارے علماء کرام دیوبند کا بہت گہرا تعلق رہا ہے جامعہ عباسیہ کہ اجرا اور دوسرے ریاست بہاولپور کے تعلیمی معاملات میں علمائے دیوبند کی ہمیشہ مشاورت نواب صاحبان کے ساتھ شامل رہی ہے اب اہل علاقہ کی وفاؤں کا امتحان ہے وہ نواب بہاول خان عباسی کو ووٹ دے ان کو کامیاب کرے انہوں نے حکیم محمد حسنین کو ہدایت کی کہ وہ نواب صلاح الدین عباسی اور نواب بہاول عباسی سے مل کر ان کی حمایت کا عندیا دیں اور احمد پور شرقیہ میں اپنے تمام مریدین اور ساتھیوں کو ہدایت کی ہے نواب بہاول خان کی سپورٹ کو ممکن بنائیں