Advertisements

 مرکزی امیر تبلیغی جماعت چنی گوٹھ حفیظ اللّٰہ پنوار مختصر علالت کے باعث انتقال کر گئے

Chanigoth
Advertisements

نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے شرکت کی
چنی گوٹھ (نامہ نگار) مرکزی امیر تبلیغی جماعت چنی گوٹھ حفیظ اللّٰہ پنوار مختصر علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ روحانی شخصیت پیر سید محمد شاہ جرار نے پڑھائی جبکہ نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔مرحوم کی وفات پر علاقے بھر میں رنج و غم کی فضا چھا گئی۔ مرحوم دینی و تبلیغی خدمات کے حوالے سے ایک ممتاز مقام رکھتے تھے اور انہوں نے اپنی زندگی دینِ اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لیے وقف کیے رکھی۔ نماز جنازہ کے موقع پر مرحوم کے لیے مغفرت اور بلند درجات کی خصوصی دعائیں بھی کی گئیں

Advertisements