اشرف شوگر ملز کے زیراہتمام بہاولپور اور لودھراں شہر میں سستی چینی کی خریداری کے مراکز کا قیام

Advertisements
بہاول پور : اشرف شوگر ملز کے زیر اہتمام بہاولپور اور لودھراں شہر میں سستی چینی کے خریداری مراکز قائم، شہریوں نے ان خریداری مراکز کے انعقاد کو احسن اقدام قرار دیا۔ تفصیل کے ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے خصوصی اقدام کے مطابق اشرف شوگر ملز کی جانب سے ضلع بہاولپور اور ضلع لودھراں میں عام عوام کے لیے سستی چینی کے سیل مراکز قائم کردیے گئے جہاں پر دن بھر شہریوں کا تانتا بندھا رہا ان سیل مراکز پر عام مارکیٹ سے کم قیمت پر چینی 95 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے خریدار شہریوں نے پنجاب حکومت اور اشرف شوگر ملز کے خریداری مراکز قائم کرنے کے اقدام کو احسن اقدام قرار دیا۔ یہ خریداری مراکز بہاولپور میں ماڈل بازار فرید گیٹ چوک فورا ڈرنگ سٹیڈیم اور لودھراں میں کہڑور پکا روڈ پر قائم کیے گئے ہیں۔