Advertisements

حضرت سید جلال الدین حسین جہانیاں جہاں گشت بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے 661واں سالانہ سہ روزہ عرس مبارک کی اوچ شریف میں تقریبات کا آغاز

Celebrations Begin at Uch Sharif for the 661st Annual Three-Day Urs of Hazrat Syed Jalal-ud-Din Hussain Jahanian Jahangasht Bukhari (Rehmatullah Alaih)
Advertisements

سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری، ولی عہدہ مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری نےتقریبات کا آغاز درگاہ جلالیہ متبرکہ کو صندل و عرق گلاب سے غسل پاک دے کر چادر پوشی سے کیا

اوچ شریف:(  پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر سے ) برصغیر پاک وہند کی معروف سلسلہ سہروردیہ و جلالیہ  اویسیہ،قادریہ و چشتیہ کی روحانی ہستی امام قطب العالمین حضور حضرت سید جلال الدین حسین جہانیاں جہاں گشت بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے 661واں سالانہ سہ روزہ عرس مبارک  کی اوچ شریف میں تقریبات کا آغاز سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری، ولی عہدہ  مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری درگاہ جلالیہ متبرکہ کو صندل و عرق گلاب سے غسل پاک دے کر چادر پوشی سے کیا۔اس موقع پر مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے امت مسلمہ کے لیے اتحاد ویکجہتی،رواداری،امن و خوشحالی،استحکام پاکستان و پاک افواج کی خیر و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

Advertisements

روحانی محفل نعت کا انعقاد بھی کیا گیا۔اس موقع پر ولی عہد مخدومزاد سید عمر افتخار حسن گیلانی،پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی،مخدوم سید ارشد ترمذی، صاحبزادہ سید حسین حیدر بخاری،صاحبزادہ سید ریاض جہانیاں بخاری،خلیفہ شمیم عباس شجراء نویس،صاحبزادہ سید نجیب علی بخاری مجاور محمد صابر کے ساتھ دنیابھر و ملک پاکستان کے کونے کونے سے عقیدت مندوں،زائرین اور مریدین نے بھر پور شرکت کی۔ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی کا عرس مبارک کے موقع پر کہنا ہے کہ اولیاء اللہ کرام کے آستانے لوگوں کے لیے رشدوہدایت کے خوبصورت چشمے ہیں۔دنیا وآخرت کی کامیابی کے لیے ہمیں فلسفہ تصوف جلال پر عمل کرنا ہوگا۔احترام انسانیت ہی اصل مقصد حیات ہے۔