Advertisements

احمد پور شرقیہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال اور چوک منیر شہید پر جشن ازادی کی تقاریب

Celebration of Independence Day in Ahmedpur Sharqia
Advertisements

احمدپورشرقیہ ( اکبر عباسی سے ) ملک بھر کی طرح تحصیل احمد پورشرقیہ میں بھی جشن آزادی پورے جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس سلسلہ میں مرکزی تقریب تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ہوئی ۔ جہاں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی، نے سابق ایم پی اے سردار ملک خالد محمود وارن ، اور ایم ایس ڈاکٹر عارف غوری، کے ساتھ پرچم کشائی کی ۔ اور قومی ترانہ پڑھا۔ اس مو قع پر شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ بعدازاں چوک منیر شہید پر ٹی ایم اے کے زیر اہتمام ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی، سردار خالد محمود وارن قاضی برھان فرید، اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے قیام پاکستان کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔