سابق وفاقی وزیر مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن میاں بلیغ الرحمن کی رہائش گاہ پر میاں حمزہ شہباز کے وزیر اعلی پنجاب بننے کی خوشی میں جشن ،ڈھول کی تاپ پر بھنگڑے آتش بازی اور مٹھائی تقسیم کی گئی ۔

ملک کاآئین روندنے والوں کو تاریخ معاف نہیں کریگی میاں محمد بلیغ الرحمن
بہاول پور (پ ر )سابق وفاقی وزیرومرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن میاں محمد بلیغ الرحمن کی رہائش گاہ پرپاکستان مسلم لیگ ن کے صدر وزیر اعظم پاکستان میاں شہبازشریف کے صاحبزادےمیاں حمزہ شہباز کو وزیر اعلی پنجاب بننے پربہاولپورمسلم لیگ ن کی جانب سےجشن منایا گایا اس موقع پر سابق وفاقی وزیرمیاں محمدبلیغ الرحمن کے ہمراہ رہنما پاکستان مسلم ن سٹی صدر وٹکٹ ہولڈرپی پی 246ڈاکٹرراناطارق خان،سابق ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی سمیت دیگرخواتین ونگ نے بھی اس خوشی کے موقع پربھرپورشرکت کی اسکے علاوہ میاں شاہد اقبال چیف آف سٹاف کیمپ افس میاں بلیغ الرحمن، مبین قریشی ،مسلم لیگ کے کارکنان جمیل رفیق،محمد شہباز، محمد شعیب , سعید احمد زیشان خالد ،فرخ وسیم ،فہیم حسن قریشی ،رانا عامر ،راؤرضوان ،رشید گڈو بھائی کنگ خان، وسیم قریشی، غلام مصطفیٰ، اسکے چئیرمنز کونسلرز کارکنان مسلم لیگ ن نے بھرپور شرکتِ کی اس موقع پر سابق وفاقی وزیر میاں بلیغ الرحمن کی طرف سے کارکنان کو مٹھائی بانٹیں گئ کارکنان کیجانب سے آتش بازی کی گئ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے نعرے بازی کی پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اس موقع پر میاں بلیغ الرحمن مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن اورٹکٹ ہولڈر پی پی 246 ڈاکٹر رانا طارق خان نے کارکنان سے پرجوش خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے سیاسی مفادات کیلئے ملک کے آئین کو پاؤں تلے روندنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گیعمران نیازی اور پرویز الہی کے اٹھے ہتھکنڈوں سے ملک اور قوم کا ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے اب موجودہ حکومت ان کے اوچھے ہتھکنڈوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی جمہوریت کی روایات کی پاسداری ہی ملک اور عوام کے مفاد میں ہے بدقسمتی سے عمران نیازی اور اس کی جماعت تحریک انصاف جمہوری روایات پر چلنے کے بجائے ملک میں شخصی آمریت چاہتی ہے جو کسی پاکستانی کو قبول نہیں اورآخر میں ملک کی ترقی و خوشحالی کے کیے دعا کروائی