Advertisements

ہائی ویز پر حادثات کی ایک بڑی وجہ تیز رفتاری، غفلت اور لاپروائی سے ڈرائیونگ کرنا ہے، ایس پی پیٹرولنگ محمد شریف

causes of accidents on highways
Advertisements

احمدپورشرقیہ( نامہ نگار )ہائی ویز پر حادثات کی ایک بڑی وجہ تیز رفتاری، غفلت اور  لاپروائی سے ڈرائیونگ کرنا ہے اس سلسلہ میں ڈرائیورز کی جانب سے خطرناک مقابلہ بازی سنگین حادثات کا سبب بنتی ہے جس سے نہ صرف حادثات کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ انمول انسانی جانیں بھی ضائع ہو جاتی ہیں جس کی کسی صورت بھی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ایسے ڈرائیورز جو قانون کے مطابق محفوظ ڈرائیونگ کے بجائےعوام الناس اور مسافروں کی جان و مال کو خطرہ میں ڈالتے ہوئے ہوئے مقابلہ بازی کا مظاہرہ کرتے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی پٹرولنگ پولیس بہاولپور  اپنے فرائضِ کی ادائیگی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ان خیالات کا اظہار ایس پی ریجن محمد شریف کی جانب سے کیا گیا۔ ترجمان پٹرولنگ پولیس محمد افضل نواز کے مطابق کچھ عرصہ قبل حاصلپور۔بہاولپور روڈ پر دو مسافر بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں کئی قیمتی جانوں کا نقصان ہوا جس کے بعد افسران بالا کی جانب سے تیز رفتاری،اوور لوڈنگ، کم عمر ڈرائیورز کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ گزشتہ روز اسی روڈ پر دو مسافر بسوں کے ڈرائیورز نے خطرناک انداز میں اوور ٹیکنک کے دوران مقابلہ میں گاڑیاں بھگانا شروع کر دیں جس کی اطلاع ہیلپ لائن 1124 پر موصول ہوئی جس پر پوسٹ لال سنہارا کی جانب سے دونوں کوچز کو قبضہ میں لیکر ڈرائیورز کےخلاف تھانہ عباسنگر میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ اسی طرح ترنڈہ محمد پناہ سے آتے ہوئے ایک آئل ٹینکر کی جانب سے تیز رفتاری اور غلط اوور ٹیکنگ کرنے پر پوسٹ طاہر والی کی جانب سے مزکورہ آئل ٹینکر کو قبضہ میں لیکر ڈرائیور کے خلاف تھانہ چنی گوٹھ میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔