خيرپور کے سینئر صحافی اے کے چوہان پر پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا

خیرپور پولیس میں ہونیوالی سیاسی مداخلت اور کرپشن کو بے نقاب کیا ہے جو میرا فرض ہے جھوٹے مقدمات سے نہیں ڈرتے اے کے چوہان
خيرپور : خيرپور کے سینئر صحافی اے کے چوہان پر پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا -تفصیلات کے مطابق خیرپور کے اے سیکشن تھانے میں سرکار کی مدعیت میں پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے-کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی اے کے چوہان کا کہنا ہے کہ انہوں نے خیرپور پولیس میں ہونیوالی سیاسی مداخلت اور کرپشن کو بے نقاب کیا ہے جو اُن کا فرض ہے، اے کے چوہان نے کہا ہے کہ وہ جھوٹے مقدمات سے نہیں ڈرتے سچائی کی صحافت کرتے رہیں گے- کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے خیرپور کے سینئر صحافی کے خلاف درج مقدمہ کی ایف آئی آر بھی شیئر کی ہے جس کا عکس ہم شائع کے رہے ہیں

خیرپور سندھ کے سینئر صحافی اے کے چوہان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج کئے گئے مقدمہ کا عکس