Advertisements

خان پور مرچاں میں کالج کی 17 سالہ طالبہ سے مبینہ زیادتی کا الزام، نجی کالج کے پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج

Advertisements

اوچ شریف(کرائم رپورٹر) خان پور مرچاں میں تعلیمی ادارے کے تقدس کو پامال کرنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں نجی رائل سکول اینڈ کالج کےپرنسپل محمد افضل کے خلاف 17 سالہ طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

ایف آئی آر کے مطابق اڈہ ظاہر پیر اماموں آرائیں کے رہائشی محمد بشیر نے پولیس کو بتایا کہ میری 17سالہ بیٹی ن جوکہ فسٹ ائیر کی طالبہ رائل سکول اینڈ کالج میں زیر تعلیم ہے چھٹی کے بعد سکول کے گیٹ پر اکیلی کھڑی تھی سکول کے پرنسپل محمد افضل نے میری بیٹی کو دفتر میں بلا کر کنڈی لگا لی اور زیادتی کا نشانہ بنایا پولیس نے متاثرہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ مسافر خانہ میں مقدمہ نمبر 888/26 درج کر دیا ہے

Advertisements