Advertisements

اسلام آباد سے گرفتار ڈاکٹر شہباز گل کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

Shehbaz Gil
Advertisements

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف سکیورٹی سٹاف ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

گرفتاری کے تقریباً دو گھنٹے بعد اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں شہباز گل کے خلاف بغاوت، اداروں کے خلاف اکسانے کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

Advertisements

شہباز گل کے خلاف درج مقدمے میں سنگین نوعیت کی 10 دفعات کے شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ شہباز گل نے نجی ٹی وی پروگرام میں فوج کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، شہباز گل نے فوج کے مختلف رینک کے افسران کو سیاسی جماعت سے جوڑنے کی کوشش کی۔

مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ شہباز گل نے اسی طرح سول بیوروکریسی کوبھی بغاوت پر اکسایا اور دھمکایا اور ریاستی اداروں بشمول سول بیوروکریسی کو اکسانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اعلیٰ افسران کے احکامات نہ مانیں