سینئر صحافی وتجزیہ کار دنیا نیوز ایاز امیر پر حملے کا مقدمہ درج
Advertisements
لاہور:سینئر صحافی ایاز امیر پر حملے کا مقدمہ قلعہ گجر سنگھ تھانے میں درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ ایاز امیر کے ڈرائیور کی مدعیت میں 6 نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں 147، 149، 506 اور 382 کی دفعات شامل کی گئی ہیں
Advertisements
واضح رہے کہ جمعہ کی شب نامعلوم افراد نے سینئر صحافی اور دنیا نیوز کے تجزیہ کار ایاز امیر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
سینئر صحافی دنیا نیوز کے دفتر سے نکل کر گھر واپس جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے گاڑی روک کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور ان کا پرس اور موبائل فون بھی چھین لیا۔