احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) والد کو دھکے دے کر گھر سے نکالنے پر پولیس نے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ نوشہر ہ جدید کو اللہ وسایا سکنہ موضع ماندھل نے درخواست دی کہ میر ا بیٹا عمران جو کہ ٹرالر کی ڈرائیوری کرتا ہے وہ پہلے دو بیویوں کوطلاق دے چکا ہے۔ اب تیسری شادی رانی بی بی ، سے کررکھی ہے ۔ وہ اس وقت بہا ول پور میں رہائش پذیر ہے اور میں نے اُسے گھر آنے سے منع کررکھاہے ۔ وقوعہ کے وقت میں گھر میں لیٹا ہو اتھا ۔ کہ عمران اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ میر ے کمرے میں آگیا اورمجھے کہا کہ کمرہ سے نکل جاؤ، میرے انکار پر اس نے زبر دستی مجھے دھکے مارتے ہوئے کمرہ سے نکال دیا جس کی وجہ سے میر ی آنکھ سے آپریشن کی پٹی بھی اُتر گئی ۔ اور اس نے میرا سامان بھی باہر پھینک دیا۔ پولیس تھانہ نوشہرہ جدید نے پروٹیکشن آف پیرنٹس ایکٹ کے تحت میرے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔