Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر کی مدعیت میں فرائض میں غفلت برتنے پر چیف آفیسر بلدیہ احمد پور شرقیہ کے خلاف مقدمہ درج

Municipal Committee Ahmedpur East
Advertisements

مین ہول پر ڈھکن نہ ہونے کے سبب اس میں گر کر دو نوجوانوں کے جاں بحق ھونے کا واقعہ

احمد پور شرقیہ (نامہ نگار) مین ہول پر ڈھکن نہ ہونے کے سبب اس میں گر کر دو نوجوانوں کے جاں بحق ھونے کا واقعہ۔ اسسٹنٹ کمشنر کی مدعیت میں فرائض میں غفلت برتنے پر چیف آفیسر بلدیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ریلوے روڈ پر چوک منیر شہید کے قریب مین ہول پر ڈھکن نہ ہونے کے سبب دو نوجوان اویس اور کلیم اللہ اس میں گر کر جاں بحق ہو گئے تھے جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا پولیس تھانہ سٹی نے اسسٹنٹ کمشنر الماس ثاقب کی درخواست پر چیف آ فیسر بلدیہ جاوید عثمان کے خلاف زیر دفعہ 322 ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

Advertisements