Advertisements

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر قافلہ سفیران امن کا مبارک پور، ہتھیجی، اوچ شریف اور احمد پور شرقیہ کا دورہ

Carvan Safeer-e-Aman
Advertisements

قافلے کی قیادت صدر انجمن تاجران بہاول پور حافظ راؤ خرم سلیم نے کی, قافلہ سفیران امن کو اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی خلیل احمد نے روانہ کیا

بہاول پور: 25 جون (پریس ریلیز ) ڈپٹی کمشنر بہاول پور کی ہدایت پر قافلہ سفیران امن نے مبارک پور، ہتھیجی، اوچ شریف اور احمد پور شرقیہ کا دورہ کیا۔قافلے کی قیادت صدر انجمن تاجران بہاول پور حافظ راؤ خرم سلیم نے کی جبکہ شرکاء میں احسان اللہ راحت، ریاض حسین شاہ، علی نقی ہاشمی، دانیال کاظمی،قاری عبد القدیر، قاری ابو حمزہ، علامہ عبد الرزاق شائق، مفتی محمد جاوید مصطفی، حافظ مبشر الرحمن بلوچ اور انجمن تاجران کے صدور سمیت تمام مکاتب فکر کے علماء شامل ہیں۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر آفس بہاول پور سے قافلہ سفیران امن کو اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی خلیل احمد نے روانہ کیا۔قافلہ سفیران امن  کے دورے کامقصد مختلف مکاتب فکر کی مساجد اور امام بارگاہوں میں جاکر امن و اتحاد، بھائی چارے، یگانگت، جذبہ خیر سگالی اور اتحاد بین المسلمین کا پیغام پہنچانا ہے۔قافلہ کی روانگی سے قبل ملکی استحکام، امن و سلامتی، بھائی چارے اور اتحاد بین المسلمین کے قیام کے لئے دعا کی گئی۔

Advertisements