Contact Us

نگران وزیراعظم اقوام متحدہ کی کانفرنس آف پارٹیز (کوپ 28) میں شرکت کے لئے دوبئی پہنچ گئے

Caretaker Prime Minister Anwaar-ul-Haq Kakar arrived in Dubai, to attend the 28th United Nations Conference of Parties (COP-28)
متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف دبئی ایئرپورٹ پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا استقبال کر رہے ہیں
دوبئی ۔29نومبر  (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کی  اٹھائیسویں کانفرنس آف پارٹیز (کوپ 28) میں شرکت کے لئے دوبئی پہنچ گئے۔بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق دوبئی کے المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف عبداللہ سلطان بن عوادالنعیمی، متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمزی اور پاکستانی سفارتی عملے نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم  اٹھائیسویں کانفرنس آف پارٹیز میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔وزیراعظم یکم اور دو دسمبر کو ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کریں گے۔وزیر اعظم کے ہمراہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی ،نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ،نگران وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی احمد عرفان اسلم اور نگران وزیر توانائی محمد علی بھی کوپ 28 میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں