نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کے تناظر میں کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک جنگ رکھیں گے۔
انہوں نے زرمک میں آئی ڈی ای حملے میں شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملک کی بقا کی خاطر قربانیاں ناقابل فراموش ہیں
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہدا اور ان کے اہلِ خانہ پر فخر ہے۔ واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دیسی ساختہ بم (آئی ڈی ای) دھماکے کے نتیجے میں دو سپاہی لانس نائیک احسان بادشاہ اور لانس نائیک ساجد حسین شہید ہو گئے۔