حکومت آزادی اظہار پر مکمل یقین رکھتی ہے نگراں وزیراعظم
میڈیا تنظیموں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے انوار الحق کاکڑ
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ذرائع ابلاغ کے جائز مطالبات حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آزادی اظہار پر مکمل یقین رکھتی ہے، میڈیا ریاست کا بڑا اور اہم ستون ہے، میڈیا تنظیموں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات ظہور احمد، پرنسپل انفارمیشن آفیسر طارق محمود خان اور منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی محمد عاصم کھچی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم میڈیا ا?فس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں اے پی این ایس، سی پی این ای، اخباری صنعت کے مسائل سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ذرائع ابلاغ کے جائز مطالبات حل کئے جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ میڈیا ریاست کا بڑا اور اہم ستون ہے، حکومت آزادی اظہار پر مکمل یقین رکھتی ہے،میڈیا تنظیموں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں گ