Advertisements

نگران حکومت کا 3 سو یونٹ استعمال کرنے والوں کو 3 ہزار روپے ریلیف دینے کا پلان تیار

imf-logo
Advertisements

اسلام آباد: مہنگائی اور اوور بلنگ کے ستائے عوام کو نگراں حکومت نے ریلیف دینے کا پلان بنا لیا۔ 

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اکتوبر میں 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بلوں میں 3 ہزار روپے تک کمی ہوگی، اسکے علاوہ 60 ہزار سے 70 ہزار روپے تک بجلی کے بلوں والے صارفین کے بلوں میں 13 ہزار روپے تک کمی ہوگی۔

Advertisements

حکومتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت کی جانب سے عوامی ریلیف کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور ریلیف کے حوالے سے آئی ایم ایف نے گرین سگنل دے دیا ہے