لاہور13 مئی: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان آرمی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی شخص پاک فوج اور جرنیلوں کے خلاف بیان دے رہا ہے وہ ریاست پاکستان کا دشمن ہے اور ہم ایسے ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔ پاک آرمی زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔