اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ٹویٹ

CM Mohsin Naqvi

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں منشیات اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کا واقعہ، 3رکنی انکوائری کمیٹی72گھنٹے میں رپورٹ پیش کریگی

قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا اور اس واقعے میں ملوث تمام عناصر سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا:محسن نقوی
لاہور24جولائی:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہاہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں منشیات کی خرید و فروخت اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح کی 3رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔صوبائی سیکرٹری اور 2ڈی آئی جی پر مشتمل کمیٹی اس واقعہ کی انکوائری کرے گی اور 72گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔ قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا اور اس واقعے میں ملوث تمام عناصر سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ آئیے ایک محفوظ اور اخلاقی لحاظ سے بہتر معاشرے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیں