Contact Us

وزیراعلیٰ کا پنجاب بھر میں بغیر لائسنس گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

Chief Minister Punjab orders crackdown against minor age drivers

 انسپکٹر جنرل پولیس، سی سی پی او لاہور اور تمام آر پی اوز کوہدایات، کم عمرڈرائیوروں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل بھی بند کی جائیں۔ محسن نقوی

کم عمر ڈرائیورنہ صرف اپنے لئے بلکہ دوسروں کے لئے بھی خطرات کا سبب بنتے ہیں، والدین کم عمر بچوں کو گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں


لاہور17 نومبر: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب بھر میں بغیر لائسنس گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ بغیر لائسنس گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے انسپکٹر جنرل پولیس، سی سی پی او لاہور اور تمام آر پی اوز کو اس ضمن میں ہدایات جاری کر دی ہیں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ کم عمرڈرائیوروں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل بھی بند کی جائیں اور لاہور سمیت پنجاب بھر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی روزانہ رپورٹ پیش کی جائے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ کم عمر ڈرائیورنہ صرف اپنے لئے بلکہ دوسروں کے لئے بھی خطرات کا سبب بنتے ہیں۔ والدین کم عمر بچوں کو گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں۔ہر زندگی 

مزید پڑھیں