حاصل پور پریس کلب قائم خانی میڈیا گروپ کی جانب سے پریس کلب میں کارڈز کی تقسیم کی تقریب

Press Cards Distribution Ceremony Hasilpur

اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد احمد خان، ڈی ایس پی محمد جام سلیم اختر،چوہدری محمد افضل گل صدر انجمن تاجران ناصر کوچی، ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد احمد چیمہ ایس ایچ او تھانہ صدر حسین فیروز نے شرکت کی

آپ لوگ معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں۔   اسسٹنٹ کمشنر رانا احمد خان, صحافت کے ذریعے ہی صحافی غریب عوام کی آواز بنتے ہیں چوہدری محمد افضل گل سابقہ ایم پی اے

صحافیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سچائی کو سامنے لائیں، ڈی ایس پی جام سلیم اختر, صحافت اور تجارت کا آپس میں گہرا تعلق ہے صدر انجمن تاجران ناصر کوچی اور ذوالفقار علی قائم خانی کا خطاب

حاصل پور: حاصل پور پریس کلب قائم خانی میڈیا گروپ کی جانب سے پریس کلب میں  کارڈز کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی  صحافیوں کا معاشرتی بہتری کے لیے عزم تفصیلات کے مطابق حاصل پور پریس کلب میں قائم خانی میڈیا گروپ کی جانب سے صحافی برادری کے لیے پریس کلب کارڈز کی تقسیم کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں حاصل پور کی سیاسی شخصیت چوہدری محمد افضل گل، سابقہ ایم پی اے، اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور رانا محمد احمد خان، ڈی ایس پی سرکل حاصل پور محمد جام سلیم اختر، صدر انجمن تاجران ناصر کوچی، ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد احمد چیمہ  ایس ایچ او  تھانہ صدر حسین فیروز راو اور انتظامیہ کے دیگر آفیسران نے شرکت کی  تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا اور مہمانان گرامی نے صحافی برادری کو اپنے دست مبارک سے پریس کلب ممبر شپ کارڈ پہنائے جس کا مقصد صحافی برادری کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں آسانی اور سہولت فراہم کرنا تھا  تقریب کے آغاز میں بانی پریس کلب قائم خانی میڈیا گروپ ذوالفقار علی قائم خانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت معاشرے کا چوتھا ستون ہے۔ ہمیں حق اور سچ کی آواز بلند کرنے میں کبھی بھی باطل قوت سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔ صحافت کا بنیادی مقصد ہمیشہ غریب عوام کے مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے حل کے لیے جدوجہد کرنا رہا ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس پر قائم رہیں ہمارے گروپ میں خواتین صحافی بھی شامل ہیں جو اپنے کام میں مثالی ہیں ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم تمام صحافیوں کو ایک بہتر  پلیٹ فارم فراہم کریں ہماری گروپ کی صحافت بلیک میلنگ، چٹی دلالی اور بے بنیاد معلومات سے پاک ہے۔ ہم حق اور سچ کو سامنے لانے کے لیے کام کرتے ہیں ہم معاشرے کی بہتری کے لیے آواز اٹھاتے ہیں اور اس میں کسی قسم کی سمجھوتہ نہیں کرتے تقریب میں شریک دیگر مہمانوں نے بھی ذوالفقار علی قائم خانی کے اس عزم کی تعریف کی اور صحافیوں کی خدمات کو سراہا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صحافت کو معاشرتی مسائل کے حل میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے اور وہ ہمیشہ حق اور سچ کی راہ پر چلیں گے چوہدری محمد افضل گل سابقہ ایم پی اے نے کہا “صحافت کے ذریعے ہی صحافی غریب عوام کی آواز بنتے ہیں ہمیں صحافیوں کی محنت کو سراہنا چاہیے اور ان کی حفاظت کا خیال رکھنا چاہیے رانا احمد خان اسسٹنٹ کمشنر نے صحافیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا، “آپ لوگ معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں۔ آپ کی معلومات اور تجزیے عوامی بہتری میں مددگار ثابت ہوتے ہیں جام سلیم اختر، ڈی ایس پی، نے خطاب میں کہا، “صحافیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سچائی کو سامنے لائیں، اور پولیس ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے۔ ہم ایک ساتھ مل کر معاشرتی بہتری کے لیے کام کر سکتے ہیں ناصر کوچی، صدر انجمن تاجران نے اس موقع پر کہا “صحافت اور تجارت کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ آپ لوگ ہمیں بہتر فیصلے کرنے میں مدد دیتے ہیں تقریب نے صحافی برادری کو ایک نئی قوت اور عزم دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے نبھائیں اور معاشرتی مسائل کی عکاسی کریں یہ تقریب صحافیوں کے لیے ایک اہم موقع ثابت ہوئی، جس نے انہیں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی یاد دہانی کرائی اور انہیں معاشرتی بہتری کے لیے مزید پرعزم کیا تقریب میں ڈی ایس پی جام محمد سلیم اختر  مرزا ظفر اقبال حاجی بابا عبدالغفار مغل کو شیلڈز پیش کی گئی تقریب میں محمد امجد کمبوہ شیخ محمد سلیم ناصر بابا حاجی عبدالغفار مغل مرزا ظفر اقبال نے خصوصی طور پر شرکت کی

مزید پڑھیں