Advertisements

الیکشن ہوتے نہیں دیکھ رہا، بابا نواز شریف گھر آئیں گے تو گھر چلے گا، کیپٹن (ر) صفدر

Captain Muhammad Safdar
Advertisements

پشاور:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ انتخابات ہماری مشکل کا حل نہیں ہیں، میں الیکشن ہوتے نہیں دیکھ رہا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے شہباز شریف اور پی ڈی ایم نے ملک کو سنبھال لیا، 2013ء میں بھی یہی حالات تھے مگر پاکستان اپنے پیروں پر کھڑا ہوگیا۔

Advertisements

انہوں نے کہا کہ نواز شریف آئیں گے اور انہوں نے ضرور آنا ہے، بابا گھر آئیں گے تو گھر چلے گا، معیشت ٹھیک نہیں انتخابات کی صورت میں نئی آنے والی حکومت کیسے ملک چلائے گی

کیپٹن (ر) صفدر کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف واپس بھی آجائیں تو ان کے پاس الہ دین کا چراغ نہیں ہے، ہچکولیاں کھاتے نظام کو ٹھیک ہونے دیں، الیکشن جب بھی ہوں مگر الیکشن چوری نہ ہوں۔