Advertisements

بہاول پور: ڈویژن بھر میں جاری تجاوزات کے خاتمہ کی مہم

Campaign to end encroachments
Advertisements

بہاول پور: 9/دسمبر( ) کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال کی زیر صدارت ڈویژن بھر میں جاری تجاوزات کے خاتمہ کی مہم، گورنمنٹ محصولات، شوگر کین کرشنگ، یوریا کھاد کی فراہمی، انسداد سموگ، انسداد ڈینگی، کورونا ویکسینیشن مہم، پرائس کنٹرول، ترقیاتی منصوبہ جات بارے اعلیٰ سطحی طویل جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ہدایت کی کہ ترقیاتی اہداف بروقت مکمل کئے جائیں اور محکمہ صحت کی ویکسینیشن کے لئے تمام مہمات کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے کورونا ویکسینیشن مہم کے اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت کے افسران و ملازمین اور انتظامیہ کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کی جائیں اور کورونا ویکسینیشن کے اہداف مکمل کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ریونیو اہداف کی تکمیل، ترقیاتی منصوبہ جات، سٹیزن پورٹل پر موصولہ شکایات کے حل اور دیگر تمام اہداف کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ جن محکمہ جات کی کارکردگی میں بہتری نہیں آئی ان کے نگران افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ویڈیو لنک اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خاں نعمان یوسف، ڈپٹی کمشنر بہاول نگر کیپٹن (ر) محمد وسیم، ایڈیشنل کمشنر اشتمالات طارق محمود بخاری، ایڈیشنل کمشنر رابطہ فیصل عطا خان، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر محمد فیاض، اسسٹنٹ کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد طیب اور دیگر محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔