تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم کاآغاز کر دیا گیا ڈی ایس پی بیٹ 21 محمد اکرم کھوکھر

اوور سپیڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف جرمانوں کے علاوہ ایف آئی آرز کا اندراج بھی کیا جائے گا۔ تاکہ لوگوں کی جانوں اور مال کو محفوظ بنایا جا سکے
احمدپورشرقیہ ( شاہ ولی خان سے )نیشنل ہائی وے اور موٹروے پر تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اوور سپیڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف جرمانوں کے علاوہ ایف آئی آرز کا اندراج بھی کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار بیٹ 21 کے ڈی ایس پی محمد اکرم کھوکھر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی موٹروے پولیس رفت مختار راجہ ڈی ائی جی سنٹرل زون سید فرید الدین اور سیکٹر کمانڈر رحیم یار خان رانا محمد اسماعیل کی ہدایات پر اوور سپیڈ کرنے والی گاڑیوں کو جرمانے کیے جا رہے ہیں ایسے ڈرائیورز جو اوور سپیڈنگ کرتے ہیں اور گاڑی کی رفتار کو150 سے تجاوز کرتے ہیں اور دوسرے لوگوں کی زندگی کو بھی داؤ پر لگا دیتے ہیں ان پر جرمانے کے ساتھ ساتھ ایف ائی آرز کا بھی اندراج کیا جائے گا اور ڈرائیور کو گرفتار بھی کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ تمام روڈ یوزر ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تاکہ لوگوں کی جانوں اور مال کو محفوظ بنایا جا سکے ۔موٹر وے پولیس آپ کے محفوظ سفر کے لئے کوشاں ہے۔ اس موقع پر بیٹ ایڈمن افیسر عاصم ارشان اور اپریشنل آفیسر اعجاز الحق بھی موجود تھے