احمد پور اتحاد مرکزی انجمن تاجران اور تاجر خدمت گروپ کے اشتراک سے احمد پورشرقیہ ضلع بناؤکیمپ اور ریلی
احمدپورشرقیہ(نامہ نگار)احمد پور اتحاد مرکزی انجمن تاجران اور تاجر خدمت گروپ کے اشتراک سے احمد پور کو ضلع بناؤ کےلیےکیمپ کا انعقاد پنجاب حکومت سے پر زور مطالبہ کیمپ میں مختلف مکتبہ فکر کے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت تفصیل کے مطابق احمد پور اتحاد مرکزی انجمن تاجران اور تاجر خدمت گروپ کے اشتراک سے احمد پور شرقیہ کو ضلع بناؤ کے مطالبے کے لیے ایک مشترکہ کیمپ منیر شہید چوک پر لگایا گیا اس احتجاجی مطالبہ کیمپ میں احمد پور اتحاد کے آرگنائزر ملک مختیار احمد اور سماجی کارکن جان محمد چوھان کی خصوصی کاوش پر کیمپ میں میلاد مصطفی کمیٹی کے صدر سید غلام مجتبی بخاری شبیر فراز خان عباسی مرکزی انجمن تاجران کے صدر حاجی محمد ارشد راجپوت سیکرٹری جنرل آفتاب خان ڈاہر سید عبداللہ شاہ سید انوار شاہ محمد ایوب شیخ محمد عتیق شیخ حاجی محمد اسلم شیخ محمد انور صنعتکارو تاجر رہنما حاجی محمد ایوب خدمت تاجر گروپ سے حاجی محمد سعید سلیمی شیخ مسلم پرویز حاجی طاہر جمیل چوہدری امجد اسلام ملک محمد علیم ملک عثمان جنگو محمد سلیم بندھانی محمد منصور قریشی چوہدری نصیر احمد طاہر قائم خانی عبدالعزیز قریشی یاسر ملتانی بابا محمد اسلم حاجی شبیر احمدگھنیاں سابق صدر مرکزی انجمن تاجران میاں محمد یونس چیئرمین مہر جمیل سیال علماء کرام سے مولانا عبدالعزیز خان فیضی علامہ محمد احمد جالندھری سول سوسائٹی سے محمد ندیم قریشی مہر سعید احمد سعیدی جاویدمغل محمد ساجد درانی محمد حنیف قریشی پی ٹی آئی سے سابق امیدوار ایم پی اے عبدالباسط خان شکرانی عبدالصمد شکرانی محمد اذان محمد سلمان نوید صدیق چوہان ملک محمداسد ریاست علی بھاٹ شیخ محمد عفان راجہ کاشف کمبوہ وکلاء میں سردار خالد خان بلوچ ایڈوکیٹ محمد ارشد راجپوت ایڈوکیٹ جبکہ احمد پور سنوارو تحریک کے رہنما محمد ارشاد فوجی اور راشد مقبول سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اس موقع پر مختلف طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے اپنے خطاب میں پنجاب حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ پنجاب میں جہاں دیگر تحصیلوں کو ضلع کا درجہ دیا جارہا ہے ٹھیک اسی طرح تحصیل احمد پور شرقیہ کو بھی فوری طور پر ضلع کا درجہ دیا جائے انہوں نے کہا کہ چولستان کو بھی تحصیل کا درجہ دے کر ضلع احمد پور میں شامل کیا جائےانہوں نے کہا کہ اب وقت کا تقاضہ ہے کہ ہماری تحصیل احمد پور شرقیہ کو ضلع بنا کر مبارکپور اور اوچشریف کو تحصیل کا درجہ دیا جائے جبکہ چنی گوٹھ کو سب تحصیل کا درجہ دیا جائے تاکہ اس پسماندہ علاقوں کی محرومیاں ختم ہوسکے