لاہور میں کرسمس ڈے کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمرا سجادہ نشین مخدوم سید افتخار حسن گیللانی کی بھی شرکت

cake cutting ceremony on the occasion of Christmas Day in Lahore
اوچ شریف : وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار لاہور میں کرسمس ڈے کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب میں سجادہ نشین مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کے ہمراہ مسیحی بھائیوں کو مبارکباد دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے

اوچ شریف (نامہ نگار) ملک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں مسیحی برادری کا کردار اہمیت کا حامل ہے ، وزیراعلی عثمان بزدار ، دین اسلام میں تمام مذاہب کے افراد کو آزادی حاصل ہے پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں ، سجادہ نشین مخدوم سید افتخار حسن گیلانی

تفصیل کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں سجادہ نشین درگاہ عالیہ قادریہ غوثیہ اوچشریف و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کے ہمراہ کرسمس ڈے کے موقع کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب میں مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتوں کا کردار بہت اہم ہے جبکہ مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کا مسیحی بھائیوں کو کرسمس ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ دین اسلام میں تمام مذاہب کو برابر حقوق حاصل ہیں ہمارے ملک میں تمام مکاتب فکر کے افراد کو مذہبی آزادی حاصل ہے